2بھائیوں نے پاکستان کا پہلا  ہلکا ترین ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

      2بھائیوں نے پاکستان کا پہلا  ہلکا ترین ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

  

 پشاور (این این آئی)پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ (ہلکا ترین)ہیلی کاپٹر تیار کر لیا پشاور کے مضافاتی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی سجاد احمد اور قاضی طفیل احمد نے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے ہیلی کاپٹر بنانے کے حوالے سے قاضی سجاد احمد کے مطابق انہوں نے 1978میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے قاضی سجاد کا کہنا ہے کہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور یہ ہیلی کاپٹر6 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے جبکہ ان کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر بھی یہ کام بخوبی کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی کم ہے قاضی برادران کا تیار کردہ یہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد 'جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ ہیں ' نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ہیلی کاپٹر

مزید :

صفحہ آخر -