الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت سے نا اہلی درخواست پر تحریری جواب طلب کرلیا 

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت سے نا اہلی درخواست پر تحریری جواب طلب کرلیا 

  

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت سے نا اہلی درخواست پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر راجہ بشارت کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے دور ان درخواست گزار سیمل کامران نے کہاکہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ لگائے بیان حلفی پر دستخط نہیں کیے۔وکیل راجہ بشا رت نے کہاکہ سیمل کامران نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی یہی کیس کر رکھا ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ ہائی کورٹ میں بھی مقدمہ کی سماعت آج ہوگی۔ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ مناسب نہیں کہ ایک دن دو فورمز پر سماعت ہو، الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت سے نااہلی درخواست پر تحریری جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 راجہ بشارت 

مزید :

صفحہ آخر -