کاروبار اور صنعتی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: عارف علوی

  کاروبار اور صنعتی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: عارف علوی

  

 کراچی (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کاروبار وصنعتی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔کراچی کی تعمیرو ترقی کے لیے اعلان کردہ 1100ارب روپے کے پیکیج سے بڑی تبدیلی آئے گی اور شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کراچی کے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کراچی کی سات صنعتی ٹاؤن ایسوسی ایشنز کے صدور اور دیگر صنعتکاروں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔انہوں نے صنعتکاروں سے کہاکہ وہ اپنے اپنے صنعتی زون کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے سے 2،2 ارب روپے کا پی سی ون بنا کر بھیجیں اس کے بعد ہی کراچی پیکیج سے اس کی منظوری کے لیے کوئی پیش رفت ممکن ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صنعتکاروں کی جانب سے سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے کی شکایات کے جواب میں کہاکہ گورنر ہاؤس کے دروازے تاجر و صنعتکار برادری کے لیے کھلے ہیں وہ جب چاہیں یہاں آکر اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں تاکہ بروقت ان کے مسائل کا سدباب کیا جاسکے۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -