نوشہرہ،قبل از گرفتاری میں توسیع نہ ملنے پر ملزمان احاطہ کچہری سے فرار
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ، ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع نہ ملنے کا سن کر 302کے ملزمان احاطہ کچہری سے فرار ہوگئے پولیس تماشہ دیکھتی رہی، گذشتہ روز پبی سے تعلق رکھنے والے ملزمان بلال، جلال اور جنید ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے ایڈیشنل سیشن جج iزاہد کریم کی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر پبی پولیس نفری بھی موجود تھی کہ اس دوران معزز عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع سے انکار کر دیا جس کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے نامزد ملزمان کے وکلاء سیشن جج کی عدالت میں بھی پیش ہوئے جہاں سے بھی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع نہ ملی تاہم اس دوران پبی اور نوشہرہ پولیس کی موجودگی میں ملزمان احاطہ کچہری سے فرار ہوگئے۔