پولیو مہم کی کامیابی کیلئے  ہر ممکن اقدامات اٹھائیں  گے، کمشنر مردان ڈویژن

پولیو مہم کی کامیابی کیلئے  ہر ممکن اقدامات اٹھائیں  گے، کمشنر مردان ڈویژن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مردان(بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا  جاسکیں۔وہ ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد خان، ڈی پی او صوابی عمران شاہد، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر خان، ڈی ایچ او صوابی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ہمایون خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ آنے والی پولیو مہم 21تا 25 ستمبر جاری رہے گی، اور اس پانچ روزہ مہم کے دوران ڈویژن کی سطح پر 6لاکھ 13ہزار 6سو انتیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کے لئے موبائل کی 2125ٹیمیں، فکسڈ 164، اور ٹرانزٹ 79ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں گے۔ کمشنر مردان نے اجلاس کے دوران موجود پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ مہم کو پر امن طریقے سے چلانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نمودار نہ ہو، اور یہ مہم پر امن فضا میں اختتام پذیر ہو۔ اس کے لئے علاوہ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی افسر یا اہلکار مہم کے دوران کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلوانے سے نہ بچیں، تاکہ ہمار ا ملک اس موذی مرض سے پاک ہوسکیں۔