نیب کا سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار

نیب کا سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار

  

کراچی(این این آئی) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 11 ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیر خزانہ اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف مزید گھیرا تنگ کردیا، نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل سمیت 11 ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا، دیگر ملزمان میں عثمان حسن، یوسف جمیل انصاری اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے مفتاح اسماعیل کو 30 سوالات ارسال کیے تھے، تاہم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کو ایک سوال بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

 مفتاح اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -