تفریحی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی کردار سازی ہوتی ہے: ڈی سی نوشہرہ 

تفریحی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی کردار سازی ہوتی ہے: ڈی سی نوشہرہ 

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کھیل کھود نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم اور بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے سپورٹس مین سپریٹ مین ہوتا ہے نوجوان نسل خود کو بے راہ و روی سے بچانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دے کر کھیل کے میدان آباد کریں کیونکہ جن قوموں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس قو م کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1نوشہرہ کینٹ ہال میں آزادی فیسٹول کے نام پر مختلف کھیلوں کے اففتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈسڑکٹ سپورٹس افیسرجمشید بلوچ بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت بھی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے کر نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقعے فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں میں مقابلے کا رحجان پیدا کر رہی ہے بلکہ ان میں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کا بھی حوصلہ پیدا کرتی ہے جو کہ ایک مثبت عنصر ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اپنی کردار سازی میں خود بھی ایک اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے خود کو منفی سرگرمیوں سے بچاتے ہوئے اپنے آپ کو کھیلوں کے میدانوں تک محدود رکھے اور اسی میں ہی نوجوان نسل کی بھلائی ہے اس لئے ہم سب کو ملکر اپنے ملک میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور منفی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے کردار اداکرکے اپنا مذہبی اور قومی فریضہ اداکرنا ہوگا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -