پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ144نافذ کرنے کا حکم

پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ144نافذ کرنے کا حکم

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کے لئے فی الفور دفعہ144نافذ کرنے کا حکم دے دیا،ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں پر فاضل جج نے پنجاب حکومت سے اینٹی سموگ ٹاورز نصب کرنے سے متعلق ماہرین کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے،عدالت نے اس بابت لمز سے وابستہ ماہر ماحولیات کو بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درختوں اور فصلوں کا بھوسہ جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا گیاتھا، اس کا کیا بنا؟جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے عدالتی حکم پر محکمہ داخلہ کو خط ارسال کر رکھا ہے مگر اس پر تاحال عمل نہیں کیا،جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 فی الفورنافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ محکموں نے سموگ کیخلاف کام کب شروع کرنا ہے؟ جب پانی سر سے گزر جائے گا تب شروع کریں گے؟۔

دفعہ144

مزید :

صفحہ آخر -