سیکرٹری قانون پنجاب کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ،ایک ماہ کا نوٹس جاری

   سیکرٹری قانون پنجاب کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ،ایک ماہ کا نوٹس جاری

  

  لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے پانچویں آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب سیکرٹری قانون پنجاب کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گنجانہ کو باقاعدہ ایک ماہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے سیکرٹری قانون کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں جبکہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے سیشن جج بہادر علی خان کو نیا سیکرٹری قانون پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے۔ بہادر علی خان کو جو لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں،ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری قانون پنجاب تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گنجانہ کو جوڈیشل اکیڈمی سروسز ایکٹ کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

سیکرٹری قانون 

مزید :

صفحہ آخر -