مردان،تمام والدین اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں 

مردان،تمام والدین اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)تمام والدین سے گزارش ہے کہ ملک بھر میں 21تا23 ستمبر کو تین روزہ قومی پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جبکہ 24,25 ستمبر کو رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ مردان میں بھی یہ مہم جاری رہے گی لہذا تمام والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ گھرگھرمہم کے دوران ہمارے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔آپ کو علم ہو گا کہ حکومت اس وقت صرف پولیو پروگرام پر ہی کام نہیں کر رہی بلکہ بچوں کی *10* مہلک بیماریوں پر بھی کام کر رہی ہے-ان بیماریوں میں سب سے پہلے بچوں کی ٹی بی* جس کے لیے BCG پیدائیش کے فورا بعد دائیں بازو پر لگایا جاتا ہے اور پولیو کے دو قطرے بھی۔اس کے بعد ڈیڑہ ماہ، ڈھائی ماہ اور ساڑھے 3 ماہ کی عمر میں ان بیماریوں کے ٹیکہ جات لگتے ہیں۔پنٹاویلنٹ 5 بیماریوں کے لیے ٹیکہ ہے اور اس عمر میں 3 بار ڈیڑہ ماہ، ڈھائی ماہ اور ساڑھے 3 ماہ کی عمر دائیں ران کے پٹھے پر خناق،،تشنج،یرقان،گردن توڑ بخار،کالی کھانسی،پولیو کے دو قطرے بھی ڈیڑہ ماہ اور ڈھائی ماہ میں دست اسہال کی ویکسین بھی ساتھ منہ کے زریعے ساڑھے 3 ماہ کی عمر میں دست اسہال کی جگہ IPVپولیو کا ٹیکہ بائیں ران کے پٹھے پر نمونیہ کا ٹیکہ 3 بار ڈیڑہ ماہ،ڈھائی ماہ اور ساڑھے 3 ماہ کی عمر بائیں ران کے پٹھے پراس کے بعد 9 ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں خسرہ کا ٹیکہ بائیں بازو پر لگایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -