ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے تحقیق، مکالمے پر مبنی قانون سازی ضروری: اسد قیصر

  ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے تحقیق، مکالمے پر مبنی قانون سازی ضروری: ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے تحقیق اور مکالمے پر مبنی قانون سازی ضروری ہے موجودہ پارلیمان میں تحقیقی مقصد کے لیے قائمہ کمیٹیوں میں محققین اورماہرین تعلیم کو مدعو کیا جاتا ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے شراکت داری کے موضوع پر منعقدہونے والے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کیلئے ہمیں اپنی ذات اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ریسرچر اور ماہرین تعلیم دنیا کے بہترین ہیں اور دنیا ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے تاہم دنیا میں ہماری یونیورسٹوں کو ٹاپ لسٹ میں لانے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں خیبر پختونخواہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کیلئے بہت کام کیا گیا جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا  انہوں نے ملک کو درپیش مسائل کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقصد کے حصول کے لیے پارلیمان میں زراعت کے شعبے کی ترقی اور اس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جو ماہرین تعلیم اور محققین کے ساتھ مل کر زرعی شعبے کے ترقی اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کر رہی ہے علاوہ ازیں پڑوسی ممالک خصوصاافغانستان اور چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھی پارلیمانی سطح پر اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے اس مکالمے کے انعقاد کے سلسلے میں قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئر پرسن منزہ حسن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہا رکیا کہ یہ مکالمہ نتیجہ خیز ثابت ہو گااور ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پالیسی وضع کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی منزہ حسن نے مکالمے کے شرکاء کا شکریہ کیا۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -