مردان،مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام

مردان،مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام

  

مردان(بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران اور صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار کی قیادت میں بایو ڈیگریڈیبل بیگ کے استعمال کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو ضلعی سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر بینک روڈ پر اختتام پذیرہوا۔ اس موقع پر ظاہر شاہ نے کہا کہ اس واک کا مقصد عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔کہ پولیتھین بیگ کے استعمال سے ما حول کے سا تھ صحت پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے خاص طور پر خوراک کی اشیاء کے لئے ہر گز پولیتھین بیگ کے استعمال سے گریز کرنا چا ہے ہمیں سب سے زیادہ اپنے اور اپنے عزیزوں کی صحت کے حوالے سے مثبت اقدامات ا ٹھانے ہوں گے اور بایو ڈیگریڈیبل بیگ کا استعمال عام کرنا چاہئے۔واک کا  مقصد پولیتین بیگ کی جگہ عام تھیلی کے استعمال کو فروغ دینا ہے اور پولیتین بیگ کو ختم کر نا چاہئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  سہرش نگار نے کہا ہے کہ تمام تاجربرادری معیشت میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور خاص طور پر اس طرح کے مثبت اقدامات اور انتظامیہ کے ساتھ تعا ون میں کافی مسائل تاجر برادری کی کاوشوں سے حل ہوئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -