مسلم لیگ(ن) کااے پی سی کے تناظر میں وکلا ء کنونشن منعقد کرنیکا فیصلہ
لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے آل پارٹیز کانفرنس کے تناظر میں وکلا ء کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وکلاء کنونشن آئندہ ہفتے مسلم لیگ (ن) مرکز ی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔ وکلاء کنونشن کی صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کریں گے۔اے پی سی میں حکومت مخالف ممکنہ تحریک چلانے کی صورت میں وکلا ء کنونشن اہمیت کا حامل ہے۔کنونشن میں وکلا ء نمائندوں کو اپنی اپنی بار میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے متحرک ہونے کی ہدایات دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وکلا ء کنونشن مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ہدایت پر طلب کیا جارہا ہے۔کنونشن میں حکومت کو ہٹا نے کیلئے وکلا ء سے تجاوز بھی لی جائیں گی۔
وکلا ء کنونشن