توشہ خانہ کیس نیب گردی کے  علاوہ کچھ نہیں، نفیسہ شاہ 

  توشہ خانہ کیس نیب گردی کے  علاوہ کچھ نہیں، نفیسہ شاہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس نیب گردی کے علاوہ اور کچھ نہیں، پیپلزپارٹی نیب گردی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب کو جعلی اکاونٹس کیس میں کچھ نہیں ملا تو اب انتقامی کارروائی کے لئے توشہ خانہ کیس سامنے لے آئی، نیب اور تبدیلی سرکار بے بنیاد الزامات عائد کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، دو نہیں ایک پاکستان اور بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہائی پروفائیل اسکینڈلز کے باوجود اپنے اے ٹی ایمز، مافیاز، اور کابینہ میں بیٹھے لوگوں کو این آر او دیا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ کیا نیب اور تبدیلی سرکار کو کابینہ میں بیٹھے اسکینڈلز زدہ لوگ نظر نہیں آ رہے؟ پیپلزپارٹی کی قیادت ان جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والی نہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -