سیسہ پلائی دیوار بن کر یونائیٹڈ گروپ کے ساتھ کھڑا ہوں،سعید احمد ملک

  سیسہ پلائی دیوار بن کر یونائیٹڈ گروپ کے ساتھ کھڑا ہوں،سعید احمد ملک

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) زندگی میں کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، سسہ پلائی دیوار بن کر یونائیٹڈ گروپ کے ساتھ کھڑا ہوں،19 ستمبر 2020ء کے الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔یو ٹرن لینے والوں کو فیصلہ کرنے سے پہلے سوچنا چاہے تھا کہ ہم دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔آج ادھر کل ادھر نیک نامی نہیں ملی جگ ہنسائی ہوئی۔ شاہد رفیق،حاجی مقبول احمد سمیت کسی سے اختلاف نہیں، سیاست اپنی اپنی میری سیاست ٹریڈ کیلئے ہے۔مرکزی چیف آرگنائزر یونائیٹڈ گروپ سعید احمد ملک کا دو ٹوک اعلان۔سابق ڈائریکٹر حج نے کہادباؤ کے ذریعے پارٹیاں بدلوانے اور گروپ تبدیل کرانے کی روایت درست نہیں۔ضیوف الرحمن کے لیے بطور ڈائریکٹر حج میری 35 سالہ، خدمات سے پنجاب کے ہی نہیں ملک بھر کے حج آرگنائزر آگاہ ہیں۔فیصل لیاقت اور خواجہ سہیل چھوٹے بھائی ہیں مگر سیاست اپنی اپنی مجھ پر بھی دباو ڈالنے والوں کو پہلے سوچنا ہو گا میری ترجیح ٹریول،عمرہ،حج ٹریڈ کی مضبوطی ہے اس پر کبھی سودے بازی نہیں ہو گی۔یونائٹیڈ گروپ کی ممبر شپ کا آغاز کر رہے ہیں سب سے بڑا گروپ بننے جا رہا ہے۔

سعید احمد ملک

مزید :

صفحہ آخر -