ہوپ اور ٹیپ کو مل کر مشترکہ مسائل کے حل کیلئے کونسل بنانا ہو گی، بزنس مین پینلز

        ہوپ اور ٹیپ کو مل کر مشترکہ مسائل کے حل کیلئے کونسل بنانا ہو گی، بزنس ...

  

 لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ٹیپ کے 12ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات، لاہور میں بزنس مین پینلز کی طرف سے قوت کا بھر پور مظاہرہ، چیئرمین ٹیپ ندیم شریف، چیئرمین ہوپ شاہد رفیق، چیئرمین خدمت گروپ حاجی مقبول احمد، چیئرمین یونائٹیڈ گروپ سمیت درجنوں ممبران کی شرکت، بزنس مین پینلز نے اپنے آپ کواحتساب کے لیے پیش کر دیا۔ ٹیپ اور ہوپ کی مشترکہ کونسل بنانے اور مل کر ٹریول، عمرہ، حج ٹریڈ کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ، ٹیپ کی ساکھ کی بحالی کے لیے ہر شہر میں کمیٹیاں بنانے،سٹیک ہولڈر کو مشاورت کا حصہ بنانے کے ساتھ سالانہ اڈٹ کا نظام دینے کا اعلان،کامیاب ہو کر ڈلیور نہ کر سکے تو گھر چلے جائیں گے۔ کردار کشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے حق بات کہتے رہیں گے۔ ندیم شریف، میاں عامر سعید، شاہد رفیق، حاجی مقبول احمد، چوہدری عادل، مجید یوسف، علیم جاوید چوہدری، آغامحمد طارق سراج، سید یوسف رضوی، طارق چوہدری، مسعود صادق، ندیم اقبال، محمد الیاس، حسن مسعود مرزا اور دیگر کا خطاب، فیلٹیز ہوٹل لاہور میں ہونے والے بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ہوپ اور چیئرمین ٹیپ ندیم شریف نے کہا ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈلازم و ملزوم ہیں ایک دوسرے کے دست بازو ہیں ہوپ اور ٹیپ کو مل کر مشترکہ مسائل کے حل کیلئے کونسل بنانا ہو گی۔ بزنس مین پینلز نارتھ زون کے سر براہ کارپوریٹ کلاس کے امیدوار میاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹریول ٹریڈ کی ڈوبتی ناؤ کو نہیں دیکھ سکتا 36سال بعد پہلی دفعہ میدان میں آیا ہوں بہت کچھ کرنے،بعد میں اپنے آپ کو اپنی ٹریڈ کے لیے وقف کر رہا ہوں انہوں نے کہا میں اور میرا پینلز مثبت سوچ کے حامل ہیں منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتے میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیپ اور ہوپ ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں ندیم شریف کی صلاحتوں اور ان کی ٹریول اور حج ٹریڈ کے یے خدمات سے آگاہ ہوں۔ بزنس مین پینلز نے بڑا خوبصورت پروفیشنل پینلز دیا ہے۔ سابق چیئرمین ہوپ چیئرمین خدمت گروپ حاجی مقبول احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں بزنس مین پینلز کی طرف سے کامیاب پروگرام پر مبارک باد دیتا ہوں اور ندیم شریف اور میاں عامر سعید کے پینلز کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، چیئرمین یونائٹیڈ گروپ چوہدری عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ندیم شریف کی جہدمسلسل سے آگاہ ہوں، میاں عامر سعید آغا طارق سراج، سید یوسف رضوی پروفیشنل امیدوار ہیں حمایت کروں گا، سینئر ٹریول ایجنٹ مجید رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ہیں نقیب صبح نو آئے، زمانہ ہمارے ساتھ چلے ٹریول بچانے کے لیے مل کر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ کوارڈنیٹر انتخابی مہم سابق زونل چیئرمین علیم جاوید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا نارتھ زون کے سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیں گے۔ ہر شہر میں کمیٹیاں بنائیں گے پریس اور میڈیا کی کمیٹی بنائیں گے۔ کارپوریٹ کلاس کے امیدوار آغا طارق سراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹریڈ بچانے اور اس کو حقیقی مقام دلانے کے لیے میدان میں آئیں ہیں،کارپوریٹ کلاس کے امیدوار سید یوسف رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نارتھ زون میں جتنے دفاتر ہیں ان کو فعال کریں گے ڈی ٹی ایس لائنسنس کے لیے ٹیپ کی ممبر شپ لازمی کروائیں گے۔ فیصل آباد سے سینئر ممبر اور امیدوار طارق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب ہو کر سپریم کونسل تشکیل دیں گے۔ مشاورت کا نظام واضع کریں گے سابق وائس چیئرمین ہوپ اور کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ندیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیپ کے ممبران اور ایسوسی ایشن کے درمیان اعتماد بحال کریں گے۔ ممبران کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے نئی ممبر شپ کریں گے۔ ایسوسی ایٹس کلاس کے امیدوار حسن مسعود مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا 12ستمبر کو ممبران ٹریول ٹریڈ بچانے کے لیے وقف کردیں صبح سے شام تک پہرہ دیں اور ووٹرز کو گھروں سے لانے کا انتظام کریں، محمد الیاس نے ممبران سے درخواست کی بزنس مین گروپ کے پورے پینلز کو کامیاب کرائیں تاکہ منشور پر عمل درآمد ہو سکے مسعود صادق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

بزنس مین پینلز

مزید :

صفحہ آخر -