عمرہ شروع کرنے کی خبریں دینے والی سعودی کمپنیوں کی شامت آگئی

  عمرہ شروع کرنے کی خبریں دینے والی سعودی کمپنیوں کی شامت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی وزارت الحج کے اعلان کے برعکس ہر روز عمرہ شروع کرنے کی خبریں دینے والی سعودی عمرہ کمپنیوں کی شامت آگئی۔ وزارت داخلہ نے گھیرا تنگ کر دیا 1435 سے 1441 تک جاری ہونیوالے عمرہ ویزوں کا ریکارڈ عمرہ زائرین کی سعودی عرب میں داخلے اور واپسی کی رپورٹ مانگ لی۔ سعودی عرب میں (خرگوش) ہونیوالے یا وفات پانیوالے عمرہ زائرین جن کی معلومات سعودی محکمہ جوازت کو فراہم نہیں کی گئی۔عمرہ کمپنیوں کو 25 ہزار ریال فی کس کے حساب سے جرمانہ عائد کرنے کے نوٹسز جاری۔ مکمل ریکارڈ اور جرمانے ادا نہ کر سکنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ درجنوں عمرہ کمپنیوں کے گرفت میں آنے کا امکان 7 سالہ ریکارڈ کی کلیئرنس رپورٹ جمع کرانے والی عمرہ کمپنیاں 1442 کیلئے رجسٹرڈ ہونے کی درخواست دے سکیں گی۔
عمرہ کمپنیاں 

مزید :

صفحہ آخر -