برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 8لاکھ پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان 

برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 8لاکھ پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان 

  

لندن(آئی این پی) برطانوی حکومت سندھ کے 55ہزار سیلاب متاثرین کو رہائش،صاف پانی مہیا کریگی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان پاکستان کے ورچوئل دورے کے دوران پاکستانی حکام سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نیشنل ڈیزاسٹر کنسورشیم این ڈی سی کے ذریعے پاکستان کو 8 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کا امدادی پیکیج دے گا تاکہ دیہی سندھ میں سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔ لارڈ طارق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں 55ہزار سیلاب متاثرین کو رہائش،صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہزار 118خاندانوں کو حفظان صحت کی کٹس اور ترپال فراہم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جہاں امداد کی ضرورت ہے وہاں امداد پہنچائی جاسکے۔ لارڈ طارق کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، مدد کیلئے تیار ہے کیوں کہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھر، روزگار اور اپنے پیاروں سے محروم ہوگئی ہے۔

برطانیہ امداد

مزید :

صفحہ آخر -