ایاز شوکت اور مولوی اعجاز الحق  کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات  کرنے کا نوٹیفکیشن جاری 

  ایاز شوکت اور مولوی اعجاز الحق  کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات  کرنے کا ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)ایاز شوکت اور مولوی اعجاز الحق کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سجاد حسین میاں، محمد راشد عمر اور فیاض حسین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا،لاہور سے عظمت علی خان زادہ اور طارق محمود کھوکھر اور رانا عبدالشکور کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا،محمد اقبال صابری اور محمد ارشد منظور کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ملتان سے محمد صدیق اور کراچی سے گلفراز خان اور محمد احمد کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا،پشاور سے عامر جاوید کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،محمد سلیم خان اور محمد امجد شہزاد کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سکھر سے اشفاق نبی قاضی کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور گلگت سے احمد میر کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔

ایاز شوکت

مزید :

صفحہ آخر -