صوابی،وومن یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ اجلاس،بجٹ کی منظوری

    صوابی،وومن یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ اجلاس،بجٹ کی منظوری

  

صوابی(بیورورپورٹ) وومن یونیورسٹی صوابی کی سنڈیکٹ اجلاس میں جامعہ کے سالانہ بجٹ برائے سال 2019-20اور 2020-21کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کی زیرِ صدارت جامعہ میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اراکین سنڈیکیٹ بشمول جسٹس(ر) عبدالعزیز کنڈی، پروفیسر ڈاکٹر زلاکت خان، پروفیسر ڈاکٹر مثال زادہ، پروفیسر ڈاکٹر بی بی فاطمہ الزہرہ، کنسلٹنٹ  ایچ ای سی ارشد احمد، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ایڈیشنل سیکریٹری ناصر امان، فائنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ڈپٹی سیکریٹری محمد فاروق، ڈاکٹر عبدالوہاب، محمد حسین اور رجسٹرار ویمن یونیورسٹی شاہد اقبال  نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ کے سالانہ بجٹ 2019-2020 اور 2020-2021 کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اکیڈمک کونسل اور فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے حالیہ اجلاسوں کے روداد منظور کر لئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -