مہمند،عمائدین کا  سانحہ زیارت پر 4روزہ سوگ کا اعلان

    مہمند،عمائدین کا  سانحہ زیارت پر 4روزہ سوگ کا اعلان

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند قومی مشران کا سانحہ زیارت پر چارروزہ سوگ کا اعلان، احتجاجی دھرنا معطل رہیگا، تفصیلا ت کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں سپیشل خاصہ دارتنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنے پربیٹھے ہوئے قومی مشران نے سانحہ زیارت ماربل میں بڑی جانی نقصانات پر چارروزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں غلنئی میں قومی مشران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ملک صاحب داد، ملک نادر منان، ملک حاجی امیرنواز خان، ملک اورنگزیب، ملک اجمل کدی خیل، ملک نذیر سلطان خیل، ملک رئیس خان اور دیگر نمائندہ قومی مشران نے زیارت ماربل کے سانحے کے غمزدہ خاندانوں سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے اپنے احتجاجی دھرنے کو جمعرات سے پیرتک معطل کرکے قومی سوگ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر قومی مشران نے ضلع مہمند آنے والے دوسرے علاقوں کے سیاسی، سرکاری اور دیگر اہم شخصیات کا زیارت متاثرین سے ہمدردی اور داد رسی پر ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ حکومت کا اعلان کردہ معاوضے کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے دگنا کیا جائے اور کان کنی کے مزدورکار طبقے کیلئے خصوصی پالیسیوں کو مرتب کریں۔ قبل ازیں قومی مشران کے جرگے نے تحصیل صافی زیارت جاکر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں سانحہ زیارت ماربل میں شہداء، زخمیوں اور کمالی حلیمزئی کے سرکردہ قبائلی مشر ملک کابل سید کی وفات پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -