امریکی صدر نے مخالفین کے مابین کشمکش کی وجہ سے ایسا بیان دیا، بریگیڈئیر (ر)نادر میر

   امریکی صدر نے مخالفین کے مابین کشمکش کی وجہ سے ایسا بیان دیا، بریگیڈئیر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر کہ امریکی جنرل اسلحہ ساز فیکٹریوں کو خوش کرنے کے لئے جنگیں لڑتے ہیں کہ بیان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے دفاعی ماہر بریگیڈئیر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ چونکہ اس وقت امریکہ میں الیکشن مہم زور شور سے جاری ہے اور اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مخالفین کے مابین ایک بھرپور کشمکش چل رہی ہے تو اسی تناظر میں امریکی صدر نے یہ بیان دیا ہے کہ اگر ان کے مخالفین صدارتی الیکشن جیت گئے تو پھر وہ ایسا ہی کریں گے جیسا کہ ان کے آنے سے پہلے امریکی جنرل کیا کرتے تھے وہ جنگ کو اور اختیار کے استعمال کو ایک آخری آپشن سمجھتے ہیں جبکہ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کی مخالف پارٹی الیکشن جیت گئی تو پھر حالات ایسے نہیں رہیں گے اور امریکہ کے جنرل اسلحہ استعمال کرکے دوسروں کی جنگوں میں بھی شامل ہونے کی کوشش کریں گے۔

نادر میر

مزید :

صفحہ آخر -