صوابی،سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،اشتہاری ملزمان گرفتار

  صوابی،سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،اشتہاری ملزمان گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی اور رزڑپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف الگ الگ کارروائیوں کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری سمیت کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او فاروق خان نے بھاری نفری پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ڈی ایس بی اور پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چوبیس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر بعد ازاں کلیئر ہونے پر چھوڑ دیئے جب کہ پندرہ گاڑیوں کے کالے رنگ کے شیشے پیپر نکالنے کے علاوہ 49ملزمان کو پابند ضمانت کرائیں دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ پر مولی سلطان محمود اور ایس ایچ او تھانہ کالو خان منصف خان نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو 2010سے مطلوب مجرم اشتہاری واحد سکنہ مناگی کے علاوہ دو درجن کے لگ بھگ مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1015گرام چرس اور پانچ عدد پستول بھی بر آمد کر لئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -