کراچی پیکیج، وفاقی حکومت بجٹ سے 100اور نجی شعبے سے 510ارب لیکر دیگی 

  کراچی پیکیج، وفاقی حکومت بجٹ سے 100اور نجی شعبے سے 510ارب لیکر دیگی 

  

 کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت مالی مشکلات کے پیش نظر کراچی پیکیج کیلئے بجٹ سے صرف 100بلین روپے ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ 510بلین روپے نجی شعبے سے حاصل کیے جائیں گے۔وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں اتنی گنجائش نہیں کہ وفاقی حکومت کراچی پیکیج میں اپنے حصے کا مختص 736 بلین روپے کا حصہ ادا کر سکے۔ذرائع نے بتایاکہ بجٹ میں سے 736 بلین روپے کے منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ اداکرنے کا فیصلہ کیا گیا،خاص طور پر کراچی سرکلر ریلوے کیلئے توآئندہ تین سال میں سپریم کورٹ فنڈز اور نجی شعبے سے وصولی کے باوجود یہ رقم 347 ارب روپے ہو گی، حکومت نے تین مدوں سے کراچی پیکیج کیلیے رقم کے بندوبست کا فیصلہ کیا ہے۔پہلی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی پی)، دوسری سپریم کورٹ فنڈز اور تیسری مد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ(پی پی پی)ہے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق حکومت سپریم کورٹ سے 125 ارب روپے کے سیٹلمنٹ فنڈ کے استعمال کے لیے درخواست کرے گی جو کراچی پیکیج کے تین سال کے دورانیے میں میسر ہوں گے۔

کراچی پیکیج

مزید :

صفحہ آخر -