مردان میں کورونانے پھر سر اٹھالیا متعد علاقوں میں کورونا کے مریض سامنے آگئے

مردان میں کورونانے پھر سر اٹھالیا متعد علاقوں میں کورونا کے مریض سامنے آگئے

  

مردان(بیورو رپورٹ)مردان میں کوروناوائرس نے پھر سر اٹھالیا متعد علاقوں میں کورونا کے مریض سامنے آگئے  مقامی انتظامیہ نے  متاثرہ علاقوں میں دس دن کے لیے مائیکرو لاک ڈاون لگادیا  تفصیلات کے مطابق  مردان کے شہری علاقے  طارق کالونی شمسی روڈ، چتلے طورو میرہ،محلہ روانی ٹکر تخت بھائی اور رستم کے علاقے خیر آباد میں کورونا وائرس کے پانچ نئے مریض سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر  عابد وزیر نے  ان علاقوں  کے متاثرہ گھروں  میں دس دن کے لیے  مائیکرو  لاک ڈاؤن  لگادیا ہے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن  جاری کردیا گیا ہے جہاں  داخل ہونے اور باہر جانے پر  پابندی لگا دی گئی ہے تاہم بنیادی اشیاء ضروریہ فراہم کرنے  والے اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے والے مستثنیٰ ہوں گے متعلقہ ٹی ایم ایز  اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم  ان علاقوں میں صفائی کویقینی بنانے اور محکمہ صحت کی سہولیات  بہم پہنچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -