ٹانک،جنوبی وزیر ستان شکتوئی کے متاثرین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

ٹانک،جنوبی وزیر ستان شکتوئی کے متاثرین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان شکتوئی واقع پر متاثرہ لوگوں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، متاثرین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اعلی حکام نے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ گزشتہ دنوں شکتوئی کے علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں جسمیں سیکورٹی فورسز کے متعدد جوان شہید اور زخمی ہو گئے تھے، کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مقامی رہائشیوں کو گرفتار کیا تھا جس پر شکتوئی سے تعلق رکھنے والے سنکڑوں افراد کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی بمقام شنڈوری گیٹ جاری رہا، احتجاجی دھرنا شرکاء گرفتار شدہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے، بعد میں ضلعی انتظامیہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اعلی حکام اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک حمزہ ظہور اور ممبر صوبائی اسمبلی میرکلام خان نے دھرنا شرکاء سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، لیکن شام گئے مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا، ضلعی انتظامیہ اور دھرنا شرکاء کے مابین مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم جنوبی وزیرستان سے شمالی وزیرستان کے راستے پشاور جانے والا شاہراہ گزشتہ ٹین دنوں سے بدستور ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہے جس عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.