جو ڈیشل کمپلکس کبل میں ہفتہ صفائی مہم کا آغا ز
کبل (تحصیل رپورٹر)جو ڈیشل کمپلکس کبل میں ہفتہ صفائی مہم کا آغا ز، 7سے 12ستمبر تک عدالتوں میں صفائی مہم چلا ئی جائیگی، عدالتوں کو صاف رکھنے کا عزم، تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر جو ڈیشل کمپلکس کبل میں آج سے 12ستمبر تک صفائی مہم کا آغا زکر دیا گیا صفائی مہم کا آغا ز جو ڈیشل مجسٹریٹ کبل عزیز جنید، فیملی کورٹ جج دعا مہرین صا حبہ کے علا وہ جو ڈیشل سٹا ف کبل بار ایسو سی ایشن شیر علی شاہ ایڈوکیٹ دیگر وکلاء نے جھا ڑو ں لگا کر کیا گیا،اس موقع پر ججز صا حبان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس تو جہ دینا بھی وقت کی اولین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور اردگرد کے ما حول صا ف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذا صفائی پر خصو صی تو جہ دیا جائے اس موقع پر وکلاء برادری نے کہا کہ صفائی مہم میں وکلاء برا دری بھی عدالتی سٹاف کی شانہ بشانہ ہو گی اور عدالتوں کو ہفتہ مہم کے دوران مکمل صا ف کیا جائیگا۔