مرکزی انجمن تاجران  نوشہرہ کینٹ کی کابینہ تحلیل

 مرکزی انجمن تاجران  نوشہرہ کینٹ کی کابینہ تحلیل

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)عوامی سماجی شخصیت حاجی بلال خان نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی کابینہ تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان ایک احسن اقدام ہے کیونکہ یہی کابینہ اپنی مدت چھ ماہ قبل پوری کر چکی تھی اورنوشہرہ کی تاجر برادری نئے انتخابات کی خواہشمند تھی لیکن کوئی آگے آنے کو تیار نہ تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کی گذشتہ کابینہ نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف ٹائم پاس کیا تھا جس سے تاجر برادری کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کو مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کو منعقدہ انتخابات کے صدارتی امیدوار قاضی ضیا الحق نے اس سے قبل بھی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کی تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور قاضی ضیا الحق کو کامیاب بنا کر تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -