شیخوپورہ، ڈکیتی، چوری کی درجنوں وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، شہریوں میں خوف وہراس 

شیخوپورہ، ڈکیتی، چوری کی درجنوں وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، شہریوں میں خوف ...

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ اور گردو نواح میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم، پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام،شہری شدید تشویش اور خوف کا شکار،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب دو ڈاکوؤں نے نصر اللہ سے 27ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے، گاؤں ترگے والی میں چوروں کے گروہ نے عرفان ساجد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا، مسن کالر میں تین ڈاکوؤں نے راہگیر ثاقب سے 35ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، فاروق آباد میں چوروں کے گروہ نے گنبد والی مسجد کے باہر سے شاہد کی موٹر سائیکل جبکہ حبیب ہسپتال کے باہر سے عمیر کی موٹر سائیکل 3052 چوری کرلی راوی ریان میں شہزاد سے دو ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فو ن چھین لیا جبکہ ترگے والی میں عاطف سے دو ڈاکوؤں نے تین ہزار روپے اور تین موبائل فون چھین لئے، فیکٹری ایریا کے علاقہ ناصر ٹاؤن میں چور ساجد علی کے گھر سے نقب لگا کر تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے، ہاؤسنگ کالونی سے بھی چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیا، آبادی شیش محل میں تین ڈاکوؤں نے علی کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، مانانوالہ میں عرفان کی موٹر سائیکل ایل ای ڈبلیو 3941چوری ہوگئی، ہاؤسنگ کالونی میں چور شہری عرفان سے موٹر سائیکل نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے، چندو سٹاپ پر تین ڈاکوؤں نے ارسلان اور اس کی بیوی سے 18ہزار ورپے نقدی طلائی زیورات اور نئی موٹر سائیکل چھین لی،ٹھٹھہ نشتر میں بھی دو ڈاکوؤں نے اسد سے 20ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لئے، گاؤں سریانوالی میں تین ڈاکوؤں نے کسان مہراں سے ٹریکٹر ٹرالی اور نقدی چھین لی، بھنگوانوالہ کھو ہ سے عابد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی اسی تھانہ کے علاقہ ایا ورکاں میں ڈاکوؤں نے راہگیر اصغر سے 45ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، ہاؤسنگ کالونی میں بھی دو ڈاکوؤں نے عبدل سے نقدی اور موبائل فون جبکہ شرقپور روڈ سے دو ڈاکوؤں نے مدثر سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے لنڈا مارکیٹ کے باہر سے زاہد کا موٹر سائیکل رکشہ جبکہ اسی تھانہ کے علاقہ گلستان سینما سے نذیر کی موٹر سائیکل ایل ای او 9118اور رحمت کالونی سے فہدکی موٹر سائیکل نمبر ایل ای اے 1948چوری ہوگئی مکھن سویٹ کے قریب دو ڈاکوؤں نے راہگیر عمران سے 7ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، اسی تھانہ کے علاقہ طارق روڈ پر چوروں کا گروہ شہری زوہیب کے گھرسے تین لاکھ روپے اور بھکھی کے علاقہ ڈیرہ غوث میں سفیان کے گھر سے دو لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا، کوٹ عبدالمالک میں تین داکوؤں نے قاسم سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل جبکہ سٹی مریدکے چاندنی چوک میں تین ڈاکوؤں نے عاصم سے موٹر سائیکل نمبر 9890چھین کی چوکی نور شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے عابد سے نقدی و موبائل فون جبکہ سبزی منڈی لاہور روڈ کے قریب دو ڈاکوؤں نے امتیاز سے 25ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، ڈیرہ گجراں کے قریب چار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجن سے زاہدراہگیروں سے نقدی موبائل فونز چھین لئے اور مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے بعض راہگیروں کو ان کے آزار بند نکال کر ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد قریبی دھان کی فصل میں پھینک دیا۔

ڈکیتی وارداتیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -