سول ایوی ایشن کے ایک افسرسمیت 3ملازمین بر طرف 

  سول ایوی ایشن کے ایک افسرسمیت 3ملازمین بر طرف 

  

 کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شعبہ ریگولیٹری کے لائسنس برانچ کے ایک افسر سمیت تین ملازمین کو برطرف کردیا بر طرف ملازمین پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اجرا کے امور میں بھی ملوث پائے گئے تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی میں محکمہ جاتی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے سی اے اے نے شعبہ ریگولیٹری کے لائسنس برانچ کے ایک افسر سمیت تین ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا  ملازمت سے فارغ ہو نے والوں میں سی اے اے کے جوائنٹ ڈایکٹر بھی شامل ہے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے عامر محبوب نے تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ دوران تفتیش بر طرف ملازمین پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اجرا ء کے امور میں بھی ملوث پائے گئے  سی اے اے کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی مکمل کر تے ہو ئے قواعدکے تحت بر طرفی کا فیصلہ کیا سی اے اے نے پانچ ملازمین وافسران کو شو کاز نو ٹس جاری کئے تھے یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بورڈ سیکریٹری کو سی اے اے کی تقسیم و دیگر معاملات پر تحفظات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ بورڈ سیکریٹری زبیر پراچہ کو برطرف کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر عثمان سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے، زبیر پراچہ کو عہدے سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد ہٹایا گیا ہے۔

ملازمین برطرف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -