چائلڈ بیوروکا بھکا ری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 28بچے تحویل میں لے لئے 

چائلڈ بیوروکا بھکا ری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 28بچے تحویل میں لے لئے 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پر و ٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے پنجاب بھر میں پیشہ ور بھکاری بچوں کے خلاف گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر سے 250 کے قریب بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔گداگر بچوں کے خلاف  آپریشن مسلم ٹاؤن موڑ، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، مال روڈ، ڈیفنس، مین مارکیٹ گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، شوکت خانم چوک، ایچ بلاک ڈیفنس مارکیٹ، بھٹہ چوک اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران لاہور سے 50بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا  اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بھکاری بچوں کے خلاف ریسکیو آپریشن لاہور کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پنجاب بھرمیں تمام فنکشنل اضلاع میں کیا گیا۔ بھکاریوں کے خلاف ریسکیو آپریشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پولیس اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف عدالتی حکم کے بعد مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ 

لاہور بھر میں بھکاری بچوں کے حوالے سے تمام ہاٹ سپاٹ کی نشاندھی کے بعد گرینڈ ریسکیو آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگا۔سارہ احمدنے مزید کہا کہ عوام ان بھکاریوں کو بھیک دینے کی بجائے ان کی حوصلہ شکنی کریں۔ بھکاری بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر فوری اطلاع دیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -