عشرت اللہ نیاز ی نے پیف کے مینجنگ ڈائریکٹرکا چارج سنبھا ل لیا

عشرت اللہ نیاز ی نے پیف کے مینجنگ ڈائریکٹرکا چارج سنبھا ل لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عشرت اللہ خان نیازی نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ عشرت اللہ خان صوبائی سول سروس کے سینئر رکن ہیں اور قائدا عظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروس) سید ساجد ترمذی،ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز) شاہد اسماعیل مرزا ودیگر ڈائریکٹرز نے انہیں پیف آمد پر خوش آمدید کہا اور پیف کے تعلیمی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیں۔

ایم ڈی پیف نے ہدایت کی کہ پارٹنر سکولوں کے ماہانہ واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔  انہوں نے مزید کہا کہ پیف ایک شفاف اور متحرک ادارہ ہے جوعلم کا نور عام کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ بات خوش آئیند ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غریب گھرانوں کے بچے پیف کے منصوبوں سے فائدہ اٹھا کر زندگی کی دوڑمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -