ہسپتال ویران کرنے کیلئے میدان آباد کریں گے، انعام الحق سلیم 

  ہسپتال ویران کرنے کیلئے میدان آباد کریں گے، انعام الحق سلیم 

  

لاہور(فورم رپورٹ،دیبا مرزا) 30سال سے پارٹی کے لئے 40ہزار ورکر ز کو پارٹی میں شمولیت کروائی،پنجاب کے سوہنے میدانوں کو آباد کرنا اور ہسپتالوں میں مریضوں کا خاتمہ ہماری حکومت اور اس فیڈریشن کا مشن ہے یہ بات گزشتہ روز انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پنجاب کے چیف آرگنائزر انعام الحق سلیم نے روزنامہ ”پاکستان“ فورم میں بتائی۔بطور سیاسی کیریئر کے آغاز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے آغاز میں ہی میں نے اپنے سیاسی کیریئر کا اغاز کیا تھا میرے ساتھ آنے والے لوگ پارٹی میں بڑے عہدوں پر برا جمان ہیں لیکن میں آج بھی ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی کے لئے خدمات سر انجام دے رہا ہوں جو کہ پارٹی سے میری وفا داری کا واضح ثبوت ہے۔سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن میں خدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بر س کورونا وائرس کے باعث جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد ممکن نا ہو سکا جو ہماری پہچان ہے لیکن اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اور پنجاب سے ابھرتے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کے لئے ہم 26 ٹیموں کو اکھٹا کر رہے ہیں جس سے ہمیں یقین ہے کہ ان ٹیموں کے بہترین کھلاڑی ملک و قوم کے لئے کا ر آمد ثابت ہوں گے اور نام روشن کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انساف سپورٹس فیڈریشن کے قیام سے نوجوانوں میں مایوسی ختم ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -