رائل پارک سے بارش کا پانی نکالا نہ جا سکا،تعفن پھیلنے سے شہری پریشان

  رائل پارک سے بارش کا پانی نکالا نہ جا سکا،تعفن پھیلنے سے شہری پریشان

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) بارش ہوئے تین روز گزر گئے لیکن رائل پارک سے بارش کا پانی نہ نکل سکا، گٹر بند، پانی بدبو مارنے لگا،گٹروں کا پانی بھی بارش کے پانی میں مل گیا، جبکہ جگہ جگہ سے سڑک میں گڑھے پڑ گئے، پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اب سکول کھلنے والے ہیں، بچوں اور بوڑھوں کا گزرنا مشکل ہو گیا۔ ایم ڈی واسا نوٹس لیں اور نکاس کا انتظام  بہترکرائیں۔رائل پارک کے رہائشی عبدالغفور چودھری، نور محمد، پروفیسر خاور، چودھری اکرام الحق، محمد عثمان، محمد وسیم و دیگر نے کہا کہ رائل پارک جیسی خوبصورت جگہ کھنڈر بن رہی ہے،فوری نوٹس نہ لیا گیا تو سڑکیں بھی کھنڈر بن جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -