حکومت نے دو سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا،ہشام الٰہی

    حکومت نے دو سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا،ہشام الٰہی

  

لاہور(پ ر)موجودہ حکومت کی صفوں میں لبرل اور سیکولر طبقہ ملک و اسلام کیلئے نقصان کا باعث ہے۔دوسروں کو چور چور کہنے والوں کی حکومت میں خود چینی، آٹا چور و مافیا موجود ہیں۔عمران حکومت مکمل نا اہلوں، نا تجربہ کاروں وزراء پر مشتمل ہے جس نے دو سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔نواز شریف، آصف زرداری، عمران حکومتوں میں کوئی فرق نہیں کسی نے بھی ملکی سلامتی، معیشت کی درستگی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین اورمرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر کے ڈاریکٹرنے اپنے ایک بیان میں کیا۔

اُنہوں نے کہا عمران خان کی حکومت میں لاکھوں نوجوان طبقہ بیروزگار ہوا ہے انکی اور انکے وزرا ء کی گردنوں میں اکڑ غرور کا سریا موجود ہے۔پاکستان میں سیاسی پا رٹیوں کا مستقبل سوائے گندی سیاست، جھوٹ، ناچ گانوں کے اور کچھ نہیں ہے۔عمران خان کے وزراء آئے روز دوسری پارٹیوں پر گندی زبان استعمال کررہے ہیں جس پر عدلیہ اور انکو لانے والے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اپنے لوگوں کونیب سے مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے اور دوسروں کو نیب میں اُلجھا کر اپنا الو سیدھا کیا جا رہا ہے۔علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مزید کہا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کے مسائل حل ہوں قوم ترقی کرے، ملک میں خو شحالی آئے تو ملک کی تمام مذہبی و دینی جما عتوں کو ہر قسم کی سیاسی پا رٹیوں سے مکمل براٗت کا اظہار کرتے ہوئے قرآن و سنت کی بالا دستی،نفاذ اسلام، دفاع صحابہ کرام رضوان اللہ، دفاع ختم نبوت ﷺ کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دینا چاہئے یہی انکا اصل مقصد ہونا چاہئے سیاست ایک گند ہے اس سے انکا وقار، انکی توقیر، عزت مجروح ہو رہی ہے جو ان سب کیلئے بڑا لمحہ فکریہ ہے۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -