ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے

  ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے

  

  لاہور(فلم رپورٹر)ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے الیکشن آج ہوں گے،منصور سفری اپنے امیدواروں کے ساتھ الخدمت گروپ کی جانب سے مقابلہ کیلئے میدان میں موجود ہوگا الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار ارشد محمود چوہدری اور محمد صغیر احمد میاں جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں جیت ان ہی کی ہوگی جبکہ مخالف گروپ کے صدارتی امیدار محمد امجد ملک اور چوہدری مدثر عباس بھی جیت کے دعوے کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔جیت کا سہرا کس گروپ کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج الیکشن کے نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ووٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -