حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے،عابد صدیقی

   حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے پنجاب حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی ہے آئے روز تقرر و تبادلوں نے اداروں میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔

 یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی گورننس نہیں،کوئی کسی کی بات نہیں سنتا،کئی صوبائی وزیر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی تکمیل دو سالوں میں نہیں ہو سکی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -