پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سوچ میں کوئی فرق نہیں،الطاف شاہد
لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ عوام نے کسی نااہل کو منتخب نہیں کیا،یہ لوگ دھونس دھاندلی سے منتخب ایوانوں میں داخل ہوئے۔پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی قیادت کا چہرہ ضرور مختلف ہے مگر ان کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت نے کراچی کوانتظامی اورسیاسی طورپریتیم بنادیا ہے۔وفاق اورسندھ حکومت میں سے کسی بھی فریق کی طرفسے کراچی کوتعمیراورتبدیل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
کراچی آج بھی سیّد مصطفی کمال کے ساتھ کھڑا ہے،شہرقائدؒ کے عوام طوطاچشم اوراحسان فراموش نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ شہرقائدؒ کایہ حشر بدانتظامی اورمجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے کبھی کراچی کونہیں اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سیّدمصطفی کمال کے بعد کراچی میں کوئی قابل ذکرترقیاتی کام نہیں ہوا۔پیپلزپارٹی نے کراچی کے دیرینہ مسائل کاپائیدار حل تلاش کرنے کی بجائے الٹا معمارکراچی سیّد مصطفی کمال کے دورمیں ہونیوالی ترقی کوبلڈوز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی کوسندھ کی نااہل حکومت سے کسی خیر کی امید نہیں۔کراچی اپنے وسائل سے اپنے مسائل پرقابوپاسکتا ہے لیکن بدانتظامی کاسدباب کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال اورمرکزی صدر انیس احمدقائم خانی اہلیان کراچی کے حقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے۔