مسلم لیگ(ن) نے آمریت کو شکست دی،رانا اعجاز

مسلم لیگ(ن) نے آمریت کو شکست دی،رانا اعجاز

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ این اے131کے صدر راناا عجاز اورسرپرست اعلیٰ یوتھ ونگ لاہور کینٹ و امیدوار کونسلر وارڈ نمبر10 میاں زیداحمدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پرویز ی آمریت کامقابلہ کیا اورفوجی آمر کوشکست دی،تبدیلی سرکار کاسیاسی انتقام ہماری قیادت اورجماعت کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔

قیدوبنداورنیب کے ہتھکنڈوں سے ہماری قیادت مرعوب نہیں ہوگی۔مریم نواز نے تبدیلی سرکار کوللکارتے ہوئے نیب کاسامنا کیا کیونکہ ان کادامن صاف ہے۔تبدیلی سرکارنے جس شخص کومسلم لیگ (ن) کوانتقام کانشانہ بنانے کیلئے سی سی پی اولاہورمقرر کیا، وہ ہمارے کارکنان کوخوفزدہ نہیں کرسکتا۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ راناا عجاز اورمیاں زیداحمد نے مزید کہا کہ کپتان نے کراچی کاکچومر نکال دیا،انہیں شہریوں کی محرومیوں کاحساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکارملک میں معاشی سرگرمیاں بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔پاکستان کے اپنے سرمایہ کار مختلف ملکوں میں منتقل ہورہے ہیں کوئی بیرونی سرمایہ ہمارے ملک میں کیوں آنے لگا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کاسورج سوانیزے پرآگیا،بیچارے عوام زندہ درگورہوگئے۔خالی اعدادوشمار سے کچھ نہیں ہوگا،عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نام نہادکارکردگی محض ان کے بیانات اوراشتہارات تک محدود ہے۔مصنوعی ترقی اس سراب کی طرح ہے جس سے کوئی پیاساسیراب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام مہلت والے نہیں ہیں،پاکستان میں ووٹ کی مدد سے تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے پاس ویژن ہے،وہ پاکستان کی کایاپلٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں انتقام کاسلسلہ بندکیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -