قبضہ مافیا کے خلافکارروائی،محکمہ مال کے 13افسروں پر مقدمہ

 قبضہ مافیا کے خلافکارروائی،محکمہ مال کے 13افسروں پر مقدمہ

  

  لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گی،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھرنفیس کی جانب سے بہترین کام کرنے والے ڈائریکٹرز کو تعریفی سرٹیفکیشن بھی دئیے گے قبضہ گروپس کی معاونت کرنے والے محکمہ مال کے 13 افسران پر بھی مقدمات درج کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے شیخو پورہ کے علاقے کر پال سنگھ میں کروڑوں روپے مالیت کی 125 کنال اراضی واگزار کرائی،ایک تحصیل دار 9 نائب تحصیل دار اور 3 پٹواریوں پر قبضہ مافیا کی معاونت کرنے پر پرچہ درج کر دیا گیا۔ کارروائی میں اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کے ڈائریکٹر وسیم سندھو اور ڈی سی شیخو پورہ محمد اصغر جوئیہ نے ملکر حصہ لیا۔ محکمہ مال کے جن افسران پر پرچہ دیا گیا ان میں تحصیل دار مرزا حامد بیگ، نائب تحصیل دار میاں عبدالرشید، خواجہ احسن محمود، اعظم خان، منیر احمد، میاں محمد امجد، بشیر احمد، حفیظ الرحمن، اور اسلم ضیا سرفرست ہیں جبکہ جن پٹواریوں پر پرچہ درج کیا گیا ان میں راؤ بشیر احمد، رانا اعجاز اور زاہد سعید پٹواری شامل ہیں  اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے محکمہ مال، انہار اور پولیس کے ساتھ ملکرپانچ کروڑ مالیت کی  206 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی، اینٹی کرپشن لو دھراں نے 4کروڑ 32 لاکھ مالیت کی 384 کنال 5 مر لہ سرکاری زمین واگزار کرالی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -