پی پی قائدین کا منشور اوورسیز پاکستانیوں تک پہنچا رہے ہیں،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے پارٹی کے گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات زوالفقار علی کے اعزاز میں امپوریم مال میں ظہرانہ دیا جس میں پارٹی کے رہنما محمد اشرف خان اور فہیم ٹھاکر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے منشور کو اورسیرز پاکستانیوں تک پہنچا رہی ہے اور سیرز کے لوگ بڑی تیزی سے پی ٹی آئی سے مایوس ہوئے ہیں اور اب وہ آخری امید کے طور پر بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو صرف پاکستانیوں کی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بسنے والے لوگوں کے لئے بھی روشنی کی ایک مضبوط کرن کی مانند ہیں ہم ان کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔