جی سی یومیں طلباء کی کردار سازی کیلئے ٹیٹوریل سسٹم بحال

جی سی یومیں طلباء کی کردار سازی کیلئے ٹیٹوریل سسٹم بحال

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلباء کی کردار سازی کیلئے ٹیٹوریل سسٹم بحال،ٹیو ٹرز گروپس میں سماجی و معاشی مسائل پر بحث و مباحثہ کے ساتھ تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کروائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے چاروں فیکلٹیز میں پروفیسر بابر عزیز، پروفیسر نعمان سرور قریشی، ڈاکٹر غزالہ یاسمین بٹ اور ڈاکٹر حافظ محمد نعیم کو چیف ٹیوٹرز تعینات کر دیا۔مزید 80اساتذہ کو سینئر ٹیوٹر زاور 80 اساتذہ کو ٹیوٹرز کی ذمہ داریا ں دی جائیں گی۔ٹیو ٹرز ہفتہ وار اپنے طلباء کے گروپس میں مباحثے، کوئز مقابلے، تخلیقی وتنقیدی گفتگو اور تعلیمی دوروں کا انعقاد کریں گے۔

ہر گروپ باری باری درس قرآن کے سیشن میں بھی شرکت کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -