ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بھاٹی چوک میں صفائی آگاہی کیمپ

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بھاٹی چوک میں صفائی آگاہی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام فورٹ روڈ اور بھاٹی چوک پر صفائی آگاہی مہم انعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کرنا تھا۔ اس حوالے سے دونوں مقامات پر آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے۔ آگاہی مہم میں رہنما تحریک انصاف ملک زمان، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شاہزیب حسینن اور دیگر افسران سمیت  ادارے کے سوشل موبلائزرز نے شرکت کی۔


 رہنما تحریک انصاف ملک زمان اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی کے لیے پفلٹس تقسیم کیے اور خصوصی اعلانات بھی کیے۔ مزید سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں کو ادارے کا ساتھ دینے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔ایل ڈبلیو ایم سی سوشل مو بلائزرز کی جانب سے راہگیرو ں اور دکانداروں میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ رہنما تحریک انصاف ملک زمان نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کرنے اور شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر یوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے اور ادارے کے 10 ہزار سے زائد ورکرز روزانہ کی بنیاد پر شہر یوں کو صفائی کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔