جمعیت علماء اسلام نے کراچی،چترال کانفرنسوں کا اعلان کر دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام نے پشاور کی تاریخ سازاور عظیم الشان کانفرنس کے بعد 17ستمبر کو چترال میں ناموس رسالت وتحفظ ختم نبوت کانفرنس 29اکتوبر کو کراچی میں ناموس رسالت وناموس صحابہ واہل بیت بیاد حضرت مولانا مفتی محمود اور 29نومبر کو لاڑکانہ میں تاریخ ساز ناموس رسالت وناموس صحابہ واہل بیت بیاد شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا نفرنسیں کر نے کا اعلان کیا اس بات کا فیصلہ جے یو آ ئی کی مر کزی مجلس عاملہ اور امراء ونظماء کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔
جو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا یہ باتیں جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں مولانا محمد امجد خان نے بتا یا کہ جے یوآئی بلوچستان،پنجاب میں بھی تاریخ سازکانفرنسوں کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گی ۔