چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ای کچہری،عوامی شکایات پر فوری کارروائی

  چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ای کچہری،عوامی شکایات پر فوری کارروائی

  

   لاہور(پ ر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے  لیسکو ہیڈ کوارٹر میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سْنیں۔ اس موقع پرتمام فنکشنل ہیڈ بھی موجود تھے جبکہ باقی سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن سیشن میں موجود تھے۔ لیسکو چیف کی ای کچہری میں ریجن کے تمام آٹھوں سرکلز میں رہائش پذیر صارفین نے بھرپور شرکت کی۔ لیسکو ای-کچہری میں مختلف نوعیت کی تقریباً 88 شکایات موصول ہوئیں جن میں بجلی بلوں کی اقساط، ہائی وولٹیج تاروں کی منتقلی، ٹرانسفارمر اپ گریڈیشن، بل درستگی میٹر منقطع ہونے اور میٹر نہ لگنے جیسی شکایات شامل ہیں۔جنرل منیجر آپریشن نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔ اس سبب عوام اور لیسکو کے عملے کی حفاظت کے پیشِ نظر لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ ماہانہ بنیاد پر اپنے فیس بک پیج LESCO PMDU کے ذریعے عوام کی شکایات وصول کریں گے اوران شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔اس طرح صارفین بجلی نہ صرف اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔لیسکو صارفین نے ای کچہریوں کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار،کیا ہے کہ وباء  کے دوران لیسکو کی جانب سے اٹھائے گئے اس طرح کے مثبت اقدامات سے صارفین بجلی کو مزید ریلیف حاصل ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -