ڈیفنس اور رائیونڈ روڈ پر 2غیر قانونی عمارتیں مسمار28سیل

    ڈیفنس اور رائیونڈ روڈ پر 2غیر قانونی عمارتیں مسمار28سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فائیو کے عملے نیپولیس اور انفورسمنٹ سکواڈ کے ہمراہ ڈیفنس روڈ اور رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے2عمارتیں مسمار اور28 سربمہر کر دیں۔رائے ونڈ روڈ پر دو غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار کر دی گئیں اور گورنمنٹ ڈگری کالج سے ملحقہ ایک غیر قانونی سٹرکچر سربمہر کردیا گیا۔

ڈیفنس روڈ پر واقع ایک غیر قانونی جم سربمہر کر دیا گیا جبکہ پائن ایونیو ایڈن آباد میں 26غیر قانونی کمرشل تعمیرات سربمہر کر دی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -