پلاسٹک بیگز پر پابندی، ہائیکورٹ کا سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم 

پلاسٹک بیگز پر پابندی، ہائیکورٹ کا سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔فاضل جج نے قراردیا کہ فارمیسز پر پلاسٹک بیگز استعمال ہو رہے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا فارمیسز کی مرکزی آؤٹ لیٹ کو کہہ دیں کہ وہ اپنی تمام برانچوں پر پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کروائیں، متعلقہ محکموں کے افسروں کو فارمیسز کی ہر برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ کے شہروں میں پلاسٹک بیگز پرپابندی سے متعلق نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ فاضل جج نے کہا کہ بالکل میرے علم میں ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے دیگر شہروں میں بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ درخواست گزارکے وکیل نے استدعا کی کہ سر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے کہا کہ تقریبا سارے پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا حکم دیا جاچکاہے۔عدالت کے پچھلے آرڈز بھی پڑھا کریں، عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔

سخت حکم 

مزید :

صفحہ اول -