پاکستان سیٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے ویب سروس تیار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سیٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ا س حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کا حکم دیا وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس تیار ہوگئی،معاون خصوصی زلفی بخاری نے سیٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کردیا وزیر اعظم کے آفس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستان مستفید ہوسکیں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیو کو میسر تھی،عوام کی 8600 اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی مکمن ہو گی، پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعظم آفس کے مطابق پورٹل ایپ پراب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔
ویب سروس