6 افراد اسلحہ کے زور پر ساتھ لے گئے،ساجد گوندل کا پولیس کو بیان

 6 افراد اسلحہ کے زور پر ساتھ لے گئے،ساجد گوندل کا پولیس کو بیان

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل  نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ انہیں 6 افراد اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے تھے۔ساجد گوندل گزشتہ شب واپس لوٹے تو پولیس حکام کو بتایا کہ انہیں اسلحہ کی نوک پر 6 افراد ساتھ لے گئے اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد کسی نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا۔ساجد گوندل نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ انہیں زدوکوب نہیں کیا گیا، ان کا شک ہے کہ ذاتی مخالفین نے انہیں نقصان پہنچانے اور دھمکانے کی غرض سے اغوا کیا۔پولیس حکام کے مطابق آج ساجد گوندل کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں ان کا 164 کا بیان قلمبند ہوگا۔

ساجد گوندل 

مزید :

صفحہ اول -