بلاول بھٹوز رداری جھوٹ بول کر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں،رانا اختر

بلاول بھٹوز رداری جھوٹ بول کر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں،رانا اختر

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہا ہے کہ فرزندزرداری بلاول جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کررہے ہیں، ساری دنیا آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ اور ان کی کرپشن کو اچھی طرح جانتی ہے، بلاول جتنی مرضی چیخ و پکار کرلیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہاکہ کھیل تو چالیس سالوں سے کرپٹ ٹولے نے عوام کے ساتھ کھیلا ہے۔ ایک دوسرے پر مقدمات بنانے والے کرپشن کا حساب دینے کی بجائے اب چیخیں مار رہے ہیں، اب واقعی دوغلا نظام نہیں چلے گا، بارہ سالوں سے سندھ پر مسلط پیپلزپارٹی کے نااہل، نالائق، بددیانت کرپٹ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے انہیں سکھ کی بجائے دکھ دیئے ہیں۔

، انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری پی ٹی آئی پر بلاجواز تنقید کرنے کی بجائے سندھ کی گورننس پر توجہ دیں وہ جتنی مرضی بدتمیزی کر لیں انہیں عوام نے بْری طرح مسترد کردیا ہے اور یہ جھنجھلاہٹ شدہ،مسترد اور فسادی ٹولے کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے انہیں اپنی کی گئی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -